اسرائیل پر حملے کے بعد امریکا نے ایران کے تیل کے شعبے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی تجارت اور نقل و حمل میں شامل کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
اس حوالے سے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ایران کو اسرائیل پر غیر معمولی حملے کے بعد اقدامات پر نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انٹونی بلنکن نے یہ بھی کہا کہ یہ پابندیاں ایران کے میزائل اور جوہری پروگرام کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا تھا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔