پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ، متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نمبر ون مطالبہ ہے کہ یہ کریک ڈاون بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا خصوصی کمیٹی کے ذریعے سب کو انگیج کرنا جمہوری طریقہ ہے، لیکن زور زبردستی سے قانونسازی ہرگز قبول نہیں ہے۔
اس سے قبل اسد قیصر نے الزام عائد کیا تھا کہ آئینی ترامیم منظور کروانے کیلئے ان کے اراکین قومی اسمبلی کو 20، 20 کروڑ کی پیشکش کی گئی ہے۔
سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہم ان کو عدلیہ پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، اس حوالے سے تمام بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
Leave a Reply