چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان میں چینی وزیراعظم کے ہمراہ وزرا، سینئر حکام، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور قومی ترقیاتی اصلاحاتی کمیشن کے نمائندے ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ چینی وفد میں چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے نمائندےبھی ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف چینی وزیراعظم پاک چین تعلقات کےتمام پہلوؤں پرتبادلہ خیال کریں گے۔
اس کے علاوہ پاک چین رہنما علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی بات چیت کریں گے، چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، چینی وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں اورپاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے۔
Leave a Reply