کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاست نہیں بلکہ صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئےکام کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے روابط ملک دشمن قوتوں کی ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے قومی مفادات پر سمجھوتہ ہے، بانی پی ٹی آئی چینی صدر کا دورہ سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک تل ابیب میں بیٹھا ہوا ہے، پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے، بین الاقوامی لابنگ کیلئے تل ابیب میں پی ٹی آئی کے ہینڈلر متحرک ہیں، پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پرملک دشمن مفادات کو ترجیح دیتی ہے، پاکستانی نژاد صادق خان کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی توثیق بانی پی ٹی آئی اسرائیل گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔
Leave a Reply