|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2024

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارا اس وقت سارا فوکس کل کی کانفرنس کو کامیاب کروانے پر ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کل کی کانفرنس کامیاب ہو، اس سربراہی کانفرنس کا محور اقتصادی تعاون کا فروغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سربراہی کانفرنس کا محور معاشی کنیکٹیویٹی اور موسمیاتی تبدیلی ہے، کانفرنس کے نیشنل کوآرڈینیٹر نے ایس سی او کا اعلامیہ تیار کیا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ کانفرنس کا اعلامیہ کل لیڈرز کے پاس پیش کیا جائے گا، لیڈرز کل فیصلہ کریں گے کہ اعلامیہ کی کون سی چیز باہر آنی ہے، توقع ہے کہ کل ترقی پذیر ملکوں کےمسائل پر بات ہوگی۔

جیو نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ سے استفسار کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی موجودگی میں کیا ماحول بہتر ہوگا؟

اس پر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یہ ایک کثیر قومی کانفرنس ہے ہمیں اس کو اسی تناظر میں لینا چاہیے، اس کانفرنس میں 10 ممالک کے رہنما آرہے ہیں، ہمارے لیے تمام ممالک ہی اہم ہیں، ہم سب ممالک کا احترام کرتے ہیں۔