غزہ کے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 33 فلسطینی شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کے 3 بڑے اسپتالوں انڈونیشین اسپتال، العودہ اسپتال اور کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کیا اور گولہ باری کی۔
شمالی غزہ میں دو ہفتوں سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کے دوران 450 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 4 لاکھ سے زائد خوراک اور ادویات کی کمی کا شکار ہیں۔
ڈائریکٹر العودہ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال زخمیوں کی اتنی بڑی تعداد کو سنبھالنے سے قاصر ہے
دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملے میں 24 گھنٹوں میں 60 شہری شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے اہم اہداف، انفرا اسٹرکچر اور ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ مجموعی طور پر حزب اللّٰہ کے 1500 ارکان کو شہید کیا گیا ہے۔