کوئٹہ: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و منیجنگ ڈائریکٹر عمران عباسی نے ملاقات کی،
ملاقات میں بلوچستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش و قدرتی وسائل کو بہتر طور پر بروئے کار لانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تیل و گیس اور معدنیات کی تلاش کے لئے نئے ایکسپلوریشن بلاکس کی تلاش ضروری ہے
اس ضمن میں صوبائی حکومت قومی ادارہ پی پی ایل کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی میر سرفراز بگٹی نے پی پی ایل کے سماجی بہبود فنڈز کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے بلوچستان خصوصاً سوئی کے لئے ایک بہتر اور جامع سی ایس آر پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی
اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلٰی بلوچستان نے سوئی معاہدہ کی توسیع کو باہمی سمجھوتے سے جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی اور اس ضمن میں پی پی ایل انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو تصفیہ طلب امور مل بیٹھ کر نمٹانے کا حکم دیا
وزیر اعلٰی نے ہدایت کی کہ دو طرفہ مسائل کے حل کیلئے قابل قبول فارمولا طے کیا جائے اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی
جائے سوئی، ڈیرہ بگٹی میں عوامی مسائل کا حل صوبائی حکومت اور پی پی ایل کی مشترکہ ذمہ داری ہے سی ایس آر کے تحت سماجی بہبود کے ایسے قابل عمل منصوبے تشکیل دئیے جائیں جن کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو ہو عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کو بار آور بناتے ہوئے سوئی کی دو کالونیز کو ترجیح بنیادوں پر گیس فراہم کی جائے اور مجموعی طور پر سماجی بہبود کے منصوبوں میں تعلیم،صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو فوقیت دی جائے
عوام کو درپیش مسائل حل کرکے ہی قومی کمپنیز پر عوامی اعتماد کی بحالی ممکن ہے وزیر اعلٰی نے کہا کہ پی پی ایل سے منسلک دیگر امور اور پیش رفت کا جائزہ لینے آئندہ اجلاس سوئی میں رکھا جائے گا جس میں دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے
خصوصاً انجئیرز وہیل چوکیدار، لائن واکرز کو درپیش مسائل زیر غور لائے جائیں گے اور ان کا پائیدار حل تلاش کیا جائے گا وزیر اعلٰی نے کہا کہ پی پی ایل قومی ادارہ ہے جس سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
Leave a Reply