|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ یقین ہے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بلاول بھٹو نے اپنا حق ادا کر دیا ہے، بلاول نے اپنے نانا اور اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خوش آئند ہے بلاول بھٹو، وزیرِ اعظم، مولانا فضل الرحمٰن، نواز شریف اور پی ٹی آئی سے بھی بات چیت ہوئی۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ مل جل کر ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جو ملک کے لیے بہتر ہوں۔