|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2024

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن جس مسودے پر متفق ہوئے اس سے پیچھے ہٹناان کیلئے ممکن نہیں، وہ آج اسمبلی آکر ووٹ ڈالیں گے، میری ذاتی رائے میں پاکستان تحریک انصاف کو قائل کیا ہی نہیں جاسکتا،متفق ہونا یا مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کی سیاست ہی نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ متفق ہونا یا مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کی سیاست ہی نہیں انہوں نے وہی کرنا ہے جو پچھلے 10 سال سے کرتے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمٰن کو چکر دینے کی کوشش کررہی ہے، وفاقی کابینہ نے آئینی ترمیم کے حتمی مسودے کی منظوری دے دی،جس کےبعد اسے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ مولانا جس مسودے پر متفق ہوئے اس سے پیچھے ہٹناان کیلئے ممکن نہیں، مولانا شروع سے ہی نہ کسی کو لانا کے حق میں ہیں اور نہ کسی کو روکنے کےحق میں ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان آج اجلاس میں ضرور آئیں گے اور ووٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترامیم کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کیے گئے ہیں جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جبکہ تحریک انصاف پہلے ہی آئینی ترمیم کی رائے شماری کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *