وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا انسانی تاریخ کی تیز ترین تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔
اسلام آباد میں ڈیٹا فیسٹ 2024ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے تختی سے لے کر فائیو جی تک کا سفر دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب برپا ہو چکا ہے اور اس میں ترقی کا ایندھن ڈیٹا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان آج 2024ء میں اپنے مستقبل کی سمت کا تعین کر رہا ہے، اس کے لیے ہمیں نہایت قابلِ بھروسہ ڈیٹا کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی تیزی سے نیچے آ رہی ہے اور معیشت اوپر جا رہی ہے، ایس سی او کانفرنس کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پہلو پیش کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ خود کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔
Leave a Reply