|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2024

ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع شاہو-1 کنویں میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ خط میں کہا گیا کہ دریافت سےپاکستان کی انرجی سیکیورٹی اورگیس ذخائر بہتر ہوں گے۔ سندھ اور وفاقی کمپنیاں بھی ڈھائی ڈھائی فیصد کی حصہ دار ہیں۔

ترجمان کے مطابق کنویں سے یومیہ ایک کروڑ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ دریافت سےپاکستان کی انرجی سیکیورٹی اور گیس ذخائر بہتر ہوں گے۔

مذکورہ دریافت سے مقامی وسائل سے ملک میں توانائی کے تحفظ کو بہتر بنانے اور ہائیڈرو کاربن کے ذخائر کی بنیاد میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ او جی ڈی سی ایل نے ضلع خیرپور میں واقع اکھیرو ون کنویں میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر دریافت کیے تھے۔