|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2024

اسلام آبادمیں انسدادپولیوکےعالمی دن پرتقریب سےخطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نےکہا پولیو وائرس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،جلد پاکستان پولیو وائرس سے مکمل طور پر پاک ہوگا۔

وزیراعظم نےبچے کوپولیوویکسین پلاکر انسدادپولیومہم کاباقاعدہ آغازکیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا پولیوسے متاثرہ افراد اپنےخاندانوں پر بوجھ بن جاتےہیں،پولیو کو پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ کیلئے نکال پھینکیں گے،قومی ہیروز نے پولیو کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا،پوری قوم نے اپنے ہیروزکی قربانی کی ستائش کی۔

وزیراعظم نےمزیدکہا پاکستان کوپولیوفری بنانےکیلئےپرعزم ہیں،چاروں صوبوں میں پولیو کے 40کیسز سامنے آئے ہیں،سعودی عرب نے بھی انسداد پولیو کیلئےخطیررقم دی،پاکستان،افغانستان میں پولیوکی موجودگی لمحہ فکریہ ہے،بل گیٹس نےپاکستان کیلئےوسائل مہیاکرنےکا عزم دہرایا،بل گیٹس فاؤنڈیشن پولیو کےخاتمے کیلئے تعاون کررہی ہے۔


تقریب کے دوران وزیراعظم نے پولیوورکرزمیں ایوارڈزتقسیم کیے،اورانسدادپولیومہم میں زخمی خاتون کونشست پر جاکر ایوارڈدیا