نامزدچیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریفرنس سےخطاب میں کہاقوم کیلئےضروری ہےکہ اختیارات کی تقسیم اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے،اختیارات کی تقسیم کے اصول پر عمل ہو گا۔
نامزدچیف جسٹس نےخطاب کرتے ہوئےکہامیری پہلی ترجیح دوردراز علاقوں کی ضلعی عدلیہ ہوگی،فوری طورپردوردراز علاقوں کی ضلعی عدلیہ پر توجہ دیناہوگی،چیف جسٹس نے اپنےدورمیں خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ کیا۔
مزیدکہا کہ چیف جسٹس کا موڈ غصے کے آدھے گھنٹے بعد نارمل ہوجاتا تھا۔چیف جسٹس عیسی کے ساتھ بنچ میں کئی بار اختلاف کیا،لیکن انہوں نےہمیشہ کھلے دل سے میرا موقف سنا۔
آج جسٹس قاضی فائز عیسی کوفئیر ویل لنچ بھی سرکاری خرچ پرنہیں دیا جارہا،چیف جسٹس نے تب لنچ قبول کیا جب بتایا ذاتی خرچ پردیں گے۔
Leave a Reply