|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2024

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں وزیرخزانہ نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت میں اے ڈی بی کی شراکت کو سراہا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا، رقم ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ کے پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کاکہنا ہےکہ وزیرخزانہ نے پالیسی بیسڈلون کی منظوری کے لیے اے ڈی بی کی حمایت پر شکریہ اداکیا اور اے ڈی بی کےکنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی جلد تکمیل کی امیدظاہر کی۔

وزارت  خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم کیا جب کہ اس دوران فریقین نے ملکی محصولات میں اضافے اور  علاقائی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔۔