جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، ریاست کے باسیوں کا اداروں پر اعتماد ختم ہونا انتہائی تشویشناک امر ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس صورتحال کے سنگین نتائج سامنے آنے سے قبل سدباب ضروری ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترامیم دراصل جمہوریت، آئین کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی، سود سے پاک معاشی نظام کے ثمرات ملک و قوم کی خوشحالی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمیں ریاست اور ریاستی اداروں کی بقاء سالمیت اور وقار عزیز ہے۔
Leave a Reply