|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

حافظ آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کی حکومت ہے اس لیے معیشت ترقی کر رہی ہے۔

حافظ آباد میں کسان کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے دن رات کوششیں کر رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسی پالیسی بنانا ہے جس سے کسانوں کو نقصان نہ ہو، کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست کسانوں تک پہنچ رہے ہیں، کسان کارڈ کیلئے 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار کے دور میں اسٹاک ایکسچینج ڈوب رہی تھی مگر آج 90 ہزار پر ہے، آج نواز شریف کی حکومت کے باعث معیشت ترقی کررہی ہے اور مہنگائی نیچے آئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آج غیرملکی مہمان آرہےہیں اور اعتماد بحال ہورہا ہے، میں پنجاب کوبدلتا ہوا دیکھ رہی ہوں، پیشگوئی کرکے جارہی ہوں کہ فتنہ ختم ہورہاہے اور گالم گلوچ کی سیاست دم توڑتی جارہی ہے۔ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *