|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2024

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے سعودی عرب اور قطر کا دورہ کریں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ’’ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024ء‘‘ میں شرکت کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم 31 اکتوبر کو قطر جائیں گے۔ شہباز شریف کے دورۂ دوحہ میں پاک قطر تعلقات پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم کوپ 29 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ شہباز شریف 11نومبر کو آذربائیجان میں ہونے والی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔