|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2024

کوئٹہ: گزشتہ روز ایڈیشنل(IGP) ائی جی پی کمانڈڈ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں اجلاس طلب کیا۔

جس میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور تمام زونل کمانڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل (IGP)ائی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے چائنیز کی سیکیور ٹی کو سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حکمنامہ جاری کیا کہ جہاں جہاں بھی چائنیز سیکیورٹی کے لیے بی سی کے جوان تعینات ہیں ان کو سختی سے حکم دی جاتی ہے کہ چائنیز سیکیورٹی کو فل پروف کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچاجا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چائنیز کی سیکیورٹی پر کسی قسم کی کوئی سستی نہ برتی جائے ۔

انہوں نے ایس پی حب کو ہدایت جاری کی کہ چائنیز کی سیکیورٹی پر موجود جوانوں کو معاملے کی سنگینی کا ادراک کرائیں اور ان کی ہر قسم کی ضروریات کا خیال رکھیں ۔

انہوں نے مزید حکم جاری کرتے ہوئے بی سی کے جوانوں کی رہائش، تنخواہ اور ویلفیئر پر خاص توجہ دیتے ہوئے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت جاری کی کہ جوانوں کی شکایت کا بروقت ازالہ کیا جائے اور انہیں محکمانہ طور پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں حالات کو مدنظر رکھ کر دوران ڈیوٹی جوانوں کو ہدایت جاری کی

کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ایڈیشنل (IGP)ائی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کاسٹیبلری نے مزید جاری اسکیمات کو بروقت مکمل کرنے پر زونل کمانڈرز کو ہدایت جاری کی کہ اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کر کے رپورٹ ہیڈ آفس کو ارسال کریں ۔

ایڈیشنل (IGP)ائی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے گاڑیوں کے مرمت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے موٹر ٹرانسپورٹ آفیسر بی سی کو ہدایت جاری کی کہ تمام گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کر کے جوانوں کے قابل استعمال بنائی جائے تاکہ جوان مستفید ہوں تمام زونل ہیڈ کوارٹرز میں سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے ایس او پیز بھیجیں

تاکہ حکام بالا کو لکھا جائے اور جوانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ جس سے جوانوں کے حوصلے بلند ہوں اور جوان دل جوئی سے اپنے فرائض انجام دے سکے ۔ایڈیشنل (IGP)ائی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کا نسٹیبلری نے کہا کہ محکمے کے جوانوں کے تمام مسائل کو بروقت حل کریں اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *