|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2024

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 جولائی کو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لاہو ہائی کورٹ بھیجے گئے 3 ریسرچرز کو واپس بلالیا۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے 3 ریسچرز کو لاہور ہائی کورٹ واپس بھیج دیا گیا تھا جو سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے تینوں ریسچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس سپریم کورٹ بُلا لیا۔

ریسچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں، یہ ریسرچرز جسٹس سید منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر تینوں کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *