حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے متفرق درخواست ہائیکورٹ میں دائرکردی۔
دراخوات کے متن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی ایک روپے35 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں3روپے84پیسے اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافےکانوٹیفکیشن غیرقانونی ہے۔
درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیاجائے۔
Leave a Reply