پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انتظار پنجوتھا کی واپسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا کبھی کوئی ایسے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گا؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتظار پنجوتھا کی خوفناک حالت میں واپسی ہوئی ہے،لوگوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پھر سڑک کنارے چھوڑ دیتے ہیں اور پھر بھی لوگ کہتے ہیں “خدا کا شکر ہے، وہ واپس آ گیا ہے” – کوئی سوال نہیں پوچھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کیا کبھی کوئی ایسے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گا؟ اور کیا کوئی عدالت کبھی کسی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرائے گی یا سزا دے گی؟ یہ انسانی وقار کے زوال اور “طاقت کی حکمرانی کے عروج کی علامت ہے۔ اللہ ہماری قوم پر رحم کرے۔
Leave a Reply