|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2024

نوکنڈی :  پاک ایران بارڈر بندش کے باعث بلوچستان کی اکثر چھوٹے اور بڑے شہروں میں ایرانی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق پاک ایران دوستانہ گیٹ سمیت بارڈز کی بندش کے باعث بلوچستان کے اکثر چھوٹے بڑے شہروں میں ایرانی تیل سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا

جبکہ نہ صرف تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ لاکھوں نوجوان بے روزگار ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگوں کے گھروں کے چولہے صرف بارڈر کی وجہ سے چلتے ہیں بدقسمتی سے بلوچستان میں سرکاری ملازمت نہ ہونے کے برابر ہے اکثر و بیشتر لوگ ایرانی تیل کی کاروبار کر کے اپنے گھروں کا گزر بسر کرتے تھے

لیکن جب سے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے تو ایرانی تیل آئے روز پابندی لگاتی ہے جبکہ پہلے بلوچستان کے تمام بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار دو پھر بارڈروں کو سیل کرنا ایرانی تیل کی بندش سے نہ صرف تیل کے کاروبار کرنے والے شخصیات بے روزگار ہو گئے ہیں۔

بلکہ بلوچستان کے اکثر و بیشتر ان کے بازار ویرانے کی مناظر پیش کر رہے ہیں تیل کی کاروبار کی وجہ سے دکاندار ہوٹل زمیندار سب کی کاروبار چل رہے تھے۔

تیل کی بندش کی وجہ سے سب کے کاروبار بند ہو کر رہ گئے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کیاکہ پاک ایران بارڈر کے بندش کانوٹس لیے کرنوجوانوں کیلئے بارڈر کھولے جائیں تاکہ باعزت کے طریقے کاروبار کرسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *