|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

کوئٹہ: بلو چستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج اور فرنٹیر کور تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی، پاک فوج اور فرنٹیر کور کے دستے 14 اکتوبر 2025 تک صوبائی حکومت کی معاونت کیلئے موجود رہنگے،

محکمہ داخلہ بلوچستان کی 15 اکتوبر 2024 کی درخواست پر وفاقی حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک سال کیلئے پاکستان آرمی کے 31 یونٹس اور فرنٹیز کور کے 107 ونگز صوبہ بلوچستان میں تعینات کرنے کی اجازت دے دی۔

پاک فوج اور فرنٹیر کور کے دستے 14 اکتوبر 2025 تک صوبائی حکومت کی معاونت کیلئے موجود رہیں گے،

یہ فیصلہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 245، ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 131 – اے اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 4اور 5 کے تحت کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *