|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ 

امریکا کا نیا صدر کون ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس؟ ریپبلکن ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ووٹنگ شروع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ امریکا، یہ آپ کی آوازسنانے کا لمحہ ہے۔

اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹرز سے کہا کہ یہ باہر نکلنے، ووٹ ڈالنے کا وقت ہے، ایک ساتھ مل کر امریکا کو دوبارہ عظیم بنا سکتے ہیں۔

 

سات کروڑ 89 لاکھ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکےہیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کےلیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔ پانسہ پلٹنے والی سات ریاستیں کسی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کن ہوں گی۔

6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا آغاز اور اختتام الگ الگ وقتوں پر ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے چھوٹے قصبے ڈکس وِل نوچ میں انتخابات کا آغاز رات گئے ہی ہو گیا تھا، یہ عمل مختصر وقت میں مکمل ہونے کے بعد ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہو گئی۔

اس قصبے سے صدر کے انتخاب کے لیے کُل 6 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 3 ڈیموکریٹک اور 3 ری پبلیکن کے حق میں تھے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیو ہیمپشائر کا قصبہ ڈکس وِل نوچ شمال میں امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے، جس کا شمار امریکا کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سے انتخابی دن کا آغاز ہوتا ہے۔

1960ء کی روایت کے مطابق رات گئے یہاں مقیم کمیونٹی انتخابات کا آغاز کرکے اپنے ووٹ ڈالتی ہے۔ تاہم نیو ہیمپشائر کے باقی حصوں میں پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہی شروع ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈکس وِل نوچ میں ووٹوں کی حتمی تعداد 2020ء کے انتخابات کے مقابلے میں ڈرامائی انداز میں تبدیلی ہو گئی ہے۔

گزشتہ انتخابات میں ری پبلیکن امیدوار جو بائیڈن نے اس علاقے سے کلین سوئپ کیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *