|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2024

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔

انہوں نے  وانا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکار عثمان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء کی قربانیوں کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *