|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

لاہور: پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی اکتوبر 2024کی ماہانہ سکیورٹی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے48 حملوں میں سے زیادہ تر خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان میں ہوئے،

جہاں بالترتیب 35اور 9واقعات پیش آئے۔رپورٹ کے مطابق سندھ اور پنجاب میں دہشتگردی کے محدود لیکن اہم واقعات رہنما ہوئے، دونوں صوبوں میں 2،2حملے ہوئے ۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے سخت ردعمل کے نتیجے میں چاروں صوبوں کے 15اضلاع میں 84عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جو انسداد دہشتگردی کی فعال حکمت عملی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

اکتوبر 2024میں ملک میں کل 48دہشتگرد حملے ہوئے، ان حملوں کے نتیجے میں 100افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ستمبر میں حملوں کی تعداد 45تھی جس میں 54اموات ہوئیں، 100اموات میں 52سکیورٹی اہلکار، 36عام شہری اور 12عسکریت پسند شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا ہ میں ریکارڈ کیے گئے 35حملوں میں بنوں، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرستان، اورکزئی میں متعدد بڑے واقعات شامل ہیں جن کے نتیجے میں 64افراد جاں بحق ہوئے، ان میں 49سکیورٹی اہلکار اور 40زخمی ہوئے۔بلوچستان میں اکتوبر 2024کے دوران دہشتگردی کے 9 واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں 30افراد جاں بحق ہوئے، اس سے پچھلے ماہ 19واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

تاہم ان میں سے زیادہ تر اموات ڈوکی میں ایک ہی حملے کے نتیجے میں ہوئیں جس میں 21کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *