|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2024

ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 واشنگٹن میں کاملا ہیرس کی ٹیم نےالیکشن ہیڈکوارٹرزمیں جمع ہونے والے ڈیمویکٹس کو کاملا ہیرس کے فیصلےسےآگاہ کردیا کہ وہ حامیوں سے خطاب نہیں کریں گی،اسی پر وہاں جمع ہونے والے توشرکا واپس لوٹ گئے،کاملا ہیرس کےحامی ان کاخطاب سننے کےلیے واشنگٹن کی ہووارڈ یونیورسٹی میں جمع ہوئے تھے۔

کملا ہیرس امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر ہیں،جنہیں صدرجوبائیڈن نے 2024 کی صدارتی دوڑ سے باہر نکلنے کے بعد اُنہیں صدارتی عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔

کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم میں تمام امریکیوں کی قیادت کرنے اور سب کو یکساں معاشی مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کملا ہیرس نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز المیڈا کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے کیا اور 2003 میں وہ سان فرانسسکو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی بنیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *