|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ لگے گا، یہ منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔

گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان مین اپنی بہنوں اور بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے عطا آباد جھیل سے پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، اس کے علاوہ انہوں نے گریٹر واٹر سپلائی ہنزہ منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا، وزیر اعظم کی جانب سے گلگت بلتستان میں علاقائی گرڈ کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غذر میں 2022 میں جو قدرتی آفت آئی، وہاں پورے گاؤں کا نشان مٹ گیا تھا، وہاں کے اپنے دورے کے دوران گاؤں کی تعمیر کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی، اطمینان ہوگیا آج پورےگاؤں کے افرادکو نئےگھرمل گئے اور وہ مالک بن گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ لگے گا، یہ منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے آج اجلاس میں بہت تفصیلی بات ہوئی، اجلاس میں سردیوں میں بجلی اور پانی کے مسائل سمیت تعلیم پر بات ہوئی، سڑکوں اور انفراسٹرکچر سے متعلق سیرحاصل گفتگو ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *