|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2024

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی دوست ذلفی بخاری نے کہا ہےکہ وہ امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی ٹیم سے عمران خان اور ان کی پارٹی سے ہونے والی نا انصافیوں پر بات کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے قریبی دوست ذلفی بخاری نے ذلفی بخاری نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم اور ان کے خاندان کے افراد سے رابطے میں ہیں۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی سزا پر تشویش کا اظہار کرچکے اور وہ اپنے دل میں عمران خان کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے امریکی صدرکا منصب سنبھالنے کے بعد ان کی ٹیم کے ارکان، ٹرمپ کی صاحبزادی اور داماد سے جیل میں قید عمران خان اور ان کی پارٹی سے ہونے والی ناانصافیوں پر بات کروں گا۔

اس سوال پر کہ کیا وہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی سے متعلق ٹرمپ سے بات کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس پر ذلفی بخاری نے کہا کہ وہ انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزیوں اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی خراب صورتحال بالخصوص بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ وزیر اعظم تھے تو ان کا ٹرمپ سے رابطہ رہتا تھا اور ان سے دوستانہ تعلق تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *