وزیراعلی پنجاب کی طرف سےگندم کے کاشتکاروں کے لئے اربوں روپے کے انعامی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کے لئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان کیا گیاہے،ساڑھے 12 سے25ایکٹر رقبےپرگندم کاشت کرنےوالےکسانوں کےلئے1000لینڈ لیولردئیےجائیں گے 25،ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کرنیوالے کسانوں کو1000گرین ٹریکٹربالکل مفت ملیں گے۔
اس حوالے سےمریم نوازکا کہنا ہےکہ پنجاب کےکاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،پورا ساتھ دیں گے،کاشتکار ہمارےبھائی ہیں،ان کی ترقی کے لئےتمام ممکنہ اقدامات کریں گے،پنجاب میں کاشتکارکی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے،گندم کی کاشت پرکسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ مہیا کی جارہی ہیں۔
مزیدکہاکہ چند ماہ میں کاشتکاروں کے لئےریکارڈ پراجیکٹ شروع کئے،تاریخ میں مثال نہیں ملتی،گندم کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔
Leave a Reply