|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2024

اسلام آباد : اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حجت اللہ قریشی کی وفد کے ہمراہ سیکرٹری دفاع،

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) سے وزارت دفاع راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں اطراف نے مشترکہ بارڈر مینجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات سمیت مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

دونوں اطراف نے متعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *