|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ : کوئٹہ میں بغیر اجازت جلسہ کرنے کی کوشش پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس کا کریک ڈائون ،

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ریلوے ہاکی گراونڈ میں جلسے کرنے نہیں دیا کارکنوں کی جلسہ گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کارکنوں کے پتھر،

،فائرنگ او اور پولیس کی شیلنگ کے نتیجے ڈی ایس پی اور 8 پولیس اہلکار سمیت 14 افراد زخمی ،

5افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف نے کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراونڈ میں جلسے عام کا اعلان کیا تھا

لیکن گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھاتاہم پی ٹی آئی کارکنوں ریلوے ہائی گراونڈ کے قریب ایدھی چوک پر جمع ہوئے اور ریلوے گراونڈ میں جانے کی کوشش کی

جس پر پولیس نے پی ٹی ائی کے کارکنوں کو گراونڈ میں جانے نہیں دیا

جس پر کارکن مشتعل ہوگئے اور پولیس پر مبینہ طور پر پتھراو اور فائرنگ کی گئی

جبکہ ایک مشتعل شخص نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے روند دیا جس نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 8 پولیس اہلکار، ایک صحافی سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے ۔

ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کے مطابق ٹراما سینٹر میں 8پولیس اہلکار ڈی ایس پی مقصود، عبدالقدیر، محمد وسیم، ثناء اللہ، عزت اللہ، نقیب اللہ، عطاء المصطفی ، عطاء اللہ اور 6شہری عتیق اللہ، سنگین ، غلام ربانی ، محمد عیسیٰ ، عبدالجبار ، عبدالخالق ٹراما سینٹر منتقل کئے گئے

زخمیوں میں سے تین پولیس اہلکار اور 4شہری گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب پولیس کی جوابی کاروائی میں آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چار ج کے دوران کرکے مشتعل کارکنان کو ڈبل روڈ کی جانب دھکیل دیا

جس کے بعد ریلوے اسٹیشن چوک پر پی ٹی آئی کے کارکنوں جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی نے تقاریر کیں ۔

پولیس نے کاروائی کے دوران پی ٹی آئی کے پانچ کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کوروکا جس پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی ہے

جبکہ ایک گاڑی کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو روندنے کی کوشش بھی کی گئی ہے

جس میں پولیس افسر سمیت اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے صرف آنسو گیس کا استعمال کیا ہے

جبکہ ہنگامی آرائی اور تشدد کرنے پر متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

اس سے قبل کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات طور ناصر پھاٹک، کوئلہ پھاٹک ،

ہاکی چوک سمیت مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور ہاکی چوک جانے والی پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا گیا

جبکہ زرغون روڈ پر ہاکی چوک جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *