|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2024

 اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے افسوسناک واقعے پر ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں،وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ قوم مل کر اس گھناو¿نی سازش کو ناکام بنائے گی۔

 یاد رہے کہ آج صبح ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 25افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں تھیں۔ دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہواتھا۔دھماکا جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت ہوا۔ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نے 9بجے روانہ ہونا تھا۔ دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اسپتال میں آپریشن تھیٹر، طبی امداد کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو ہنگامی طور پر طلب کرلیا گیا تھا۔کمشنرکوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے تصدیق کی تھی کہ ریلوے اسٹیشن پردھماکا خودکش تھا۔ خودکش بمبار سامان کےساتھ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا تھا۔ ایسے کسی شخص کو روکنا مشکل ہوتاہے جو خودکش حملے کیلئے آئے ۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچے ، بم ڈسپوزل سکواڈ موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *