|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2024

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے ایک سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئے گا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا کسی لطیفے سے کم نہیں ہے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا، ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا امریکی الیکشن کے نتائج پر ایک سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ٹرمپ آئے گا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سےکم نہیں ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزیر ہوا بازی کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، ہم کسی بھی قومی ادارے کو کوڑیوں کے دام نہیں بیچیں گے۔

عدلیہ کے الاؤنسز سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا عدلیہ کے جو الاؤنسز بڑھائے گئے ہیں اس کا جواب وزیر قانون دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں آئینی بینچ باہر سے نہیں لایا گیا، یہ سپریم کورٹ کے ججوں پر ہی مشتمل ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا وزیراعظم جلد 5 سال کا معاشی روڈ میپ دینے جا رہے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *