|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ میں آج صبح ہونے والے دھماکے کے بعد سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو ہر ممکن سپورٹ اور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

ترجمان کے مطابق سندھ پولیس کو کوئٹہ حملے کے تناظر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ضلعی سطح پر پولیس سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس کو بڑھایا جائے اور مشتبہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *