|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2024

اسلام آباد: چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے چینی سکیورٹی عملے کی تعیناتی کی تجویز پیش کردی۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے بتایاہے کہ چین پاکستان میں اپنے باشندوں کی حفاظت کیلئے اپنی سکیورٹی لانا چاہتاہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق پاکستان نے اب تک اس پر اتفاق نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق چین پاکستان کے درمیان مشترکہ سکیورٹی منیجمنٹ سسٹم بنانے پر اتفاق پایا گیا ہے

تاہم پاکستانی سرزمین پر چینیوں کیلئے حفاظتی انتظامات میں چین کی شرکت کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پاکستان نے چین سے انٹیلی جنس اورنگرانی صلاحیت بہتربنانے میں مددکا کہا تھا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بتایاکہ مشترکہ سکیورٹی اسکیم پر بات چیت سے واقف نہیں تاہم چین پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا،

چینی باشندوں، اداروں اور منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائے گی۔وزارت داخلہ اور وزارت منصوبہ بندی نے رپورٹ پر ردعمل سے گریزکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *