وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دنیا کو طویل تنازعات ، اقتصادی عدم استحکام اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز درپیش ہیں ، عالمی امن کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ چیلنجز نے دنیا بھر میں امیگریشن کے بہاؤ کو نئی شکل دی ہے، مسائل کی وجہ سے چیلنجز جنم لے رہے ہیں، کوئی ملک ان چیلنجز سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا، چیلنجز پر قابو پانے کے لیے جامع بین الاقوامی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بے قاعاعدہ امیگریشن کی وجوہات کے حل کے لیے فورئی پائیدار اقدامات ضروری ہیں، پاکستان نے غیرقانونی نقل مکانی روکنے کے لیے متعدد قانونی اور انتظامی اقدامات کیے ہیں، اداروں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرموں سے نمٹنے کے لیے با اختیار بنایا گیا ہے، انسداد اسمگلنگ کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قانونی امیگریشن کیلئے یورپی یونین اور دیگر ممالک سے معاہدوں اور ٹیلنٹ پارٹنرشپ پر کام جاری ہے، بڈاپسٹ پراسس کے ساتھ تعمیری و باہمی فائدہ مند تعاون کیلئے تیار ہیں۔
Leave a Reply