|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی کی سفارش کی منظوری دے دی۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نجکاری، صنعت و خوراک، تجارت، بجلی، وزارت خزانہ اور محصولات کے وزراء شریک ہوئے جبکہ کابینہ کمیٹی میں مختلف ڈویژنوں کے وفاقی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

کابینہ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کی جانب سے بلیو ورلڈ کی 10 ارب کی بولی کو مسترد کرنے کی سفارش کی منظوری دے دی۔

کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری یا جی 2 جی موڈ کے ذریعے الگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ کمیٹی نے پی آئی اے کی ایوی ایشن ڈویژن کے فنانس جائزے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کابینہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے وزیر مملکت برائے خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی، تشکیل شدہ کمیٹی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری اور قانون کے تحت راستوں کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی نے آئندہ اجلاس سے قبل سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی فروخت کے معاہدے کوبھی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *