|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی بجٹ نہیں آ رہا، آئی ایم ایف سے مذاکرات تعمیری اور بامقصد رہے۔

 انہوں نے کہا کہ 12 ہزار 970ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائے گا، ٹیکس وصولیوں کو انفورسمنٹ اور انتظامی اقدامات سے بہتر کیا جائے گا، پاکستان نے پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نیشنل فسکل پیکٹ کو کابینہ نے منظور کیا ہے، اب این ایف سی پر نظرثانی کی ضرورت نہیں۔ فسکل پیکٹ کی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، جب بھی قومی مفاد کا معاملہ ہوا تو کے پی کو سب سے آگے پایا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی بولی سے دھچکا لگا لیکن اس کو آگے بڑھائیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *