|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب حیدر آباد منتقل کیا جائے گا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کا کہنا ہے کہ ایم ڈی 83 ساخت کا طیارہ حیدر آباد کے لیے منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ناکارہ طیارے کی منتقلی کے لیے این او سی حاصل کر لیا گیا ہے، طیارہ نیشنل ہائی وے گھارو ٹھٹھہ سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔

منیر عالم کا کہنا ہے کہ طیارے کو 2 حصوں میں منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ناکارہ طیارے کو حیدر آباد منتقل کیا جا چکا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *