|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

اسلام آباد :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد پران سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔ سینیٹر کامران مرتضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *