|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

پاکستان تحریک انصاف میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاجی قافلے کی قیادت پر تکرار ہوئی۔

 بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے قافلے کی قیادت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ علی امین گنڈا پور کا موقف ہے کہ  بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

سخت جملوں کے تبادلے کے بعد سابق خاتون اول گاڑی میں بیٹھی رہیں جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور واپس اپنے گھر چلے گئے، اندرونی اختلافات کے باعث احتجاجی قافلہ روانہ نہیں ہو سکا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *