|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2024

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے،مشہد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر اسد مجید خان کاکہنا ہےکہ ای سی او وزارتی اجلاس دوہزار تیرہ کے بعد اب ایران میں ہورہا ہے، مشہد میں پہلی بار ای سی او اجلاس ہورہا ہے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ پاکستان کے پاس ہے،مشہد میں ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان بھی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ مشہد وزارتی اجلاس میں ای سی او مشن کے تحت آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔