او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقےاُچ شریف میں گیس کی پیداوار کا آغاز ہوگیا۔
کمپنی کی تکنیکی مہارت کے باعث 1,345 میٹرکی گہرائی تک کنوئیں کی کھدائی کےباعث گیس کی دریافت ہوا،گیس کی قلت پرقابو پانے کے لیے روزانہ 5 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کی پیداوار ضروری ہے،اوجی ڈی سی ایل کے اُچ گیس پروسیسنگ پلانٹ کےذریعے اُچ پاورلمیٹد کوگیس کی فراہمی ممکن ہے۔
کمپنی کی بہتر اقتصادی کارکردگی کےباعث 41.02 ارب روپےتک منافع توانائی کے شعبے کے لیے خوش آئند ہےاوجی ڈی سی ایل کی توجہ قومی توانائی کی حفاظت اورپائیدار ترقی کو فروغ دینے کےلیےپیداوار بڑھانے پرمرکوز ہے۔
اس سےقبل او جی ڈی سی ایل سندھ کےضلع خیرپورمیں بھی گیس کے ذخائر دریافت کرچکی ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کمپنی کے تمام اسٹریٹیجک اقدام توانائی کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔
Leave a Reply