|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2024

اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔

سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی قیادت پر سخت برہم نظر آئے ۔

اجلاس کے بعد محمود اچکزئی پریس کانفرنس کے لیے بھی نہیں آئے محمود خان اچکزئی نے قیادت کے فیصلے میں ابہام پر سخت موقف اپنایا،ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے کہا پی ٹی آئی قیادت کے فیصلوں میں ابہام سے نقصان ہوا،محمود خان اچکزئی نے بانی کی رہائی کے لئے حکمت عملی کے فقدان کی نشاندہی کی ،محمود اچکزئی نے کہا مزاحمت ایک مستقل عمل ہے جس کے لئے حکمت عملی ضروری ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے ماضی قریب میں پی ٹی آئی کے سولو فلائٹ کے بیانات کا ذکرکیا گیا۔

پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا، ہفتے میں ایک مرتبہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مشاورتی عمل شروع کرنے پر اتفاقکیا گیا۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ بغیر حکمت عملی چڑھ دوڑنے سے بہتر ہے اضلاع کی سطح اور شہر شہر احتجاج ہو، بانی پی ٹی آئی کے سامنے اپوزیشن اتحاد کی تمام سفارشات کو رکھا جائے گا،محمود اچکزئی نے کہا ایک طرف ورکرز کہ میتیں تھیں پی ٹی آئی رہنماوں نے احتجاج کے لئے ہاتھ بڑھایا،محمود اچکزئی نے کہا پی ٹی آئی قیادت اموات پر مضبوط بیانیہ نہ بنا سکی، محمود اچکزئی نے کہا ایک سیاسی ورکر بھی قیمتی اتنا کچھ ہوا رہنماوں نے نرم رویہ اور خود اپنا نقصان کیا۔