|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2024

دورے کے دوران وزیراعظم کی مصر کے صدر عبدالالفتح السیسی سے ملاقات بھی متوقع ہے

وزیراعظم شہباز شریف انیس دسمبر کومصر کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ ڈی ایٹ سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ مصر کےدوران وزرا کا وفد بھی اُن کے ہمراہ ہوگا،دورے کے دوران وزیراعظم کی مصر کے صدر عبدالالفتح السیسی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ڈی ایٹ کانفرنس کےدوران سائیڈ لائنز پر دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔