|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2024

مستونگ : گردگاپ کے زمینداروں کا اجلاس ، بجلی کی بندش کی شدید مذمت ،زراعت کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کامطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار مہینوں سے بلوچستان کے زمینداروں سے بالکل بجلی بند کیاگیا ہے

پہلے 24گھنٹوں میں صرف 3گھنٹے پانی کے لئے بجلی ملتی تھی اور اب 4مہینوں سے بالکل بجلی بند کردیگئی ہے اور اب ہمیں پانی پینے کے لئے بھی بجلی نہیں دی جارہی

چونکہ 15اکتوبر سے 15نومبر تک ہمارے بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گندم کاشت کرنے کا سیزن ہوتا ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سیزن متاثر ہوسکتا ہے اور اس سے آنے والے سالوں میں شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے اب چونکہ پندرہ ستمبر سے پندرہ جنوری تک ہمارے پیارز اور زیرہ کاشت کا سیزن ہوتاہے

یہی صورتحال رہا تو یہ سیزن بھی متاثر ہوگا ،ہمارے انگور اور سیب کے باغات پہلے سے واپڈا ک ینارواں سلوک کی وجہ سے خشک ہوچکے ہیں

انہوں نے اقوام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ زمیندار ایکشن کمیٹی اور واپڈا کی گٹ جوڑ کو بے نقاب کردی اصل صورتحال زمینداروں پر واضح کرے ہم ایک ہفتے کے اندرا ندر اسلام آباد ک کسان لانگ مارچ کا اعلان کرینگے، تمام زمینداروں سے پایل ہے کہ ہمارے ستھ تعاون کریں