|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:  ڈپٹی وزیر اعظم پاکستان اسحاق ڈار کی زیر صدارت بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بعذریہ وڈیو لنک شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی وزیر اعظم پاکستان اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان وفاقی حکومت کی ترجیحات میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے

اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کے واضح احکامات ہیں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس اہم منصوبے پر وفاقی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

انہوں نے اس منصوبے پر عمل درآمد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ڈپٹی وزیر اعظم پاکستان اسحاق ڈار کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کا عمل بتدریج جاری ہیزرعی ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل ہونے کے بعد کیسکو کے ٹرانسفارمرز منقطع کئے جارہے ہیں

صوبائی حکومت اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ جو ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل ہو وہاں دوبارہ کیسکو کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب نہ ہو وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے صوبائی اسمبلی سے باقاعدہ قانون سازی کروائے گی جس کے تحت خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والے زمینداروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے صوبائی حکومت کو بھرپور تعاون حاصل ہے زمیندار اپنی جانب سے لگائے گئے ٹرانسفارمرز رضا کارانہ طور پر کیسکو کے حوالے کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ اس عمل سے صوبے کو 150 میگا واٹ تک بجلی کی بچت ہوگی

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ زمینداروں کو رقوم کی ادائیگی کا عمل مکمل شفافیت پر مبنی ہے اور اس عمل کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لئے کل ہی اشتہار مشتہر کر دیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان میں زرعی انقلاب کا باعث بنے گا کلیدی نوعیت کے اس منصوبے کی تکمیل سے زمینداروں کے مسائل حل ہوں گے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری ، چیئرپرسن کیسکو بورڈ محترمہ روشن خورشید بروچہ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، وفاقی سیکرٹری توانائی ، صوبائی سیکرٹری توانائی ، اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو سمیت دیگر اعلی وفاقی اور صوبائی حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *