ریاض:پاکستان اور سعودی عرب نے انسداد منشیات کے لیے دوطرفہ معاونت کے تحت مزید موثر اقدامات پر اتفاق کیا اور سعودی عرب نے پاکستان کو منشیات کا سراغ لگانے کے لیے جدید ترین آلات کے حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔
دورہ سعودی عرب کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے اینٹی نارکوٹکس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس میجر جنرل محمد ال قرنی نے وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس سے ملاقات کی جس میں انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر محسن نقوی نے اینٹی نارکوٹکس ہیڈکوارٹر کے کنٹرول روم کا مشاہدہ کیا، محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبے دیکھے اور سعودی حکام نے انسداد منشیات کے سلسلے میں بریفنگ دی۔
وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی ڈائریکٹر جنرل سعودی اینٹی نارکوٹکس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا، یہ اقوام عالم کا مشترکہ چیلنج بن چکا ہے۔
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس کے حوالے سے تعاون جاری رکھے گا۔نئی نسل کو نشے سے محفوظ ماحول دینے کیلئے بین الاقوامی سطح پر جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سعودی اینٹی نارکوٹکس پاکستان کے ادارے اے این ایف کے ساتھ رابطے میں ہے۔ براے این ایف کے ساتھ مستقل بنیادوں پر معلومات کا تبادلہ ہوتا ہے۔ سعودی عرب کی انفارمیشن پر حال ہی میں پاکستان سے منشیات کے 2 ملزم پکڑے گئے ۔
Leave a Reply