|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

 حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی اور بیروز گاری کے دور میں زندگی گزارنا مشکل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن میں تمام فریقین کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک پر نااہل لوگ مسلط ہیں، جس سے ملک مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، اجتماعی جدوجہد سے نظام بدلنا ہوگا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اسرائیل مل کر فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *